شعبہ طب میں نجی ادارے قومی فریضہ انجام دے رہے ہیںڈاکٹر قدیر
عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے تحت تھیلیسیمیا بل کی منظوری پر منعقدہ تقریب سے خطاب
بل کی منظوری پر سینیٹر عبدالحسیب کومبارکباد،عمل کیلیے مہم شروع کی جائے فوٹو : اے ایف پی/فائل
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہا ہے کہ پاکستان میں شعبہ طب میں نجی ادارے اپنا قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
اگر یہ ادارے نہ ہوتے تو پاکستان کی حالت ایتھوپیا اورافریقہ سے بھی بدترہوتی،صوبہ سندھ میں تھیلیسمیا بل پر عملدرآمد کے لیے قومی مہم شروع کی جائے تاکہ اس مرض کی روک تھام ہوسکے،شادی سے قبل ٹیسٹ لازمی کرائیں تاکہ دنیا میں آنے والے بچے کواس مرض سے بچایاجاسکے یہ بات انھوں نے عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے تحت تھیلیسیمیا بل کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد اظہار تشکر پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی، اس موقع پر سینیٹر عبدالحسیب خان، ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلارضا، حاجی حنیف طیب،سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان، عمیرثنا فاؤنڈیشن کے روح رواں ڈاکٹرکاشف انصاری، ڈاکٹرثاقب انصاری،ڈاکٹر طاہر شمسی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے سندھ اسمبلی سے بل کی منظوری پر سینیٹر عبدالحسیب کومبارکباد دی اور کہا کہ بل کی منظوری کے بعدعملدآمد کویقینی بنانے کیلیے ملک گیر مہم شروع کی جائے تاکہ دنیامیں آنے والے بچے اس مرض سے محفوظ رہ سکیں انھوں نے عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے کردار کو بھی سراہا ،سینیٹر عبدالحسیب نے کہاکہ اب بل پر عملدآرمدکیلیے بھی مشترکہ کوشش کرنا ہوگی حاجی حنیف طیب نے کہاکہ میمن برادری کی جانب سے چند دنوں بعد یہ اعلان کردیاجائے گا کہ ایسے جوڑوںکے درمیان شادی نہیں ہوسکے گی جنھوں نے تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ نہیں کروایا، تقریب سے ڈاکٹر ثاقب انصاری، ڈاکٹرکاشف انصاری نے بھی بل کی منطوری پر سینیٹر عبدالحسیب سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا۔