اس وقت کمرشل نہیں آرٹ فلمیں بنائی جا رہی ہیں شازیہ شاہ

انھوں نے کہا کہ فلم کی مقبولیت وقت کے ساتھ بڑھتی چلی جارہی ہے

ہمیں چاہیے کہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مخصوص موضوعات سے نکل کر عام لوگوں کو انٹرٹین کرنے کے لیے معیاری کامیڈی اور میوزیکل فلمیں بنائیں، شازیہ شاہ فوٹو: فائل

ماڈل واداکارہ شازیہ شاہ نے کہا کہ اس وقت کمرشل نہیں بلکہ آرٹ فلمیں بن رہی ہیں، ہلکی پھلکی کامیڈی اور میوزیکل فلمیں بھی بنائی جائیں وہ گذشتہ روز ''ایکپسریس'' سے گفتگو کر رہی تھیں۔


انھوں نے کہا کہ فلم کی مقبولیت وقت کے ساتھ بڑھتی چلی جارہی ہے جس کا اندازہ تیزی کے ساتھ بنتے سنی پلیکس سینما اورفلموں کے اچھے بزنس سے لگایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا ہمیں چاہیے کہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مخصوص موضوعات سے نکل کر عام لوگوں کو انٹرٹین کرنے کے لیے معیاری کامیڈی اور میوزیکل فلمیں بنائیں جن میں نامور اسٹارز کے ساتھ نئے چہروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دئیے جائیں۔
Load Next Story