انٹر کامرس خواتین کی میرٹ لسٹ جاری داخلوں کا عمل کالجوں کے حوالے

کامرس خواتین کے53 سرکاری کالجوں اورہائرسیکنڈری اسکولوں میں15007داخلے دیدیے گئے

میرٹ لسٹوں کے اجرا کے بعد داخلوں کاعمل متعلقہ کالجوں کے حوالے کردیاگیا۔فوٹو:فائل

کراچی کے سرکاری کالجوں میں انٹرسال اول کے داخلوں کے لیے قائم مرکزی داخلہ کمیٹی نے کامرس خواتین کی میرٹ لسٹ جاری کردی جس کے بعد داخلہ کمیٹی کی جانب سے کراچی کے سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئر کی تمام فیکیلٹیزکی میرٹ لسٹوں کااجرا مکمل کرلیا گیا ہے۔

میرٹ لسٹوں کے اجرا کے بعد داخلوں کاعمل متعلقہ کالجوں کے حوالے کردیاگیا ہے، مرکزی داخلہ کمیٹی کی جاری کی گئی میرٹ لسٹ کے مطابق انٹرسال اول کامرس خواتین میں53 سرکاری کالجوں اورہائرسیکنڈری اسکولوں میں مجموعی طورپر15007داخلے دیے گئے، جاری کی گئی میرٹ لسٹ کے تحت سب سے زائد 677نمبروں پر داخلے گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج ملیر کینٹ اورگورنمنٹ پی ای سی ایچ ایس کالج برائے خواتین میں بند ہوئے۔




جبکہ سب سے کم 296نمبروں پرداخلے زمزمہ گذری میں بندہوئے مزیدبراں عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں داخلے 548نمبروں ،پرگورنمنٹ کالج برائے خواتین ناظم آباد میں 611نمبروں پر، سرسید گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں 622نمبروں پر،ایچ آئی عثمانیہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں 458نمبروں پر،اپوا گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں 482نمبروں پر،شہید ملت گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج میں 551نمبروں پر، گورنمنٹ گرلز کالج النوربلاک 19ایف بی ایریامیں 322،گورنمنٹ کالج برائے خواتین ایف بی ایریابلاک 16میں 418نمبروں پر،ریاض گورنمنٹ گرلز کالج میں 329نمبروں پر،گورنمنٹ پریمیئرگرلز کالج میں 567 نمبروں پر ،گورنمنٹ گرلزکالج نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں 518نمبروں پر،گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین 11ایف نیوکراچی میں 321نمبروں پر،گورنمنٹ گرلز کالج گلشن اقبال شیخ زید میں 489 نمبروں پر،گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 7میں 611نمبروں پراورخاتون پاکستان گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں داخلے 607نمبروں پربند ہوئے۔
Load Next Story