چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی 20 چنئی نے ٹائٹنز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی
ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈز کی ففٹیز رائیگاں، ٹی اینڈ ٹی نے برسبین کو 25رنز سے ہرادیا
چیمپئنز لیگ ٹی 20، چنئی کیخلاف ٹائٹنز کے ڈی ویلیئرز کا زوردار اسٹروک، انھوں نے 77کی اننگز کھیلی۔ فوٹو: سی ایل ٹی 20
چیمپئنز لیگ میں چنئی نے ٹائٹنز کا سکھ چین 4 وکٹوں سے لوٹ لیا، ابراہم ڈی ویلیئرز اور ہینری ڈیوڈز کی ففٹیز کسی کام نہ آسکیں۔
دوسرے مقابلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے برسبین ہیٹ کو 25 رنز سے پچھاڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی سائیڈ ٹائٹنز نے 5 وکٹ پر 185 رنز اسکور کیے، ابراہم ڈی ویلیئرز نے 36 بالز پر 77 رنز اسکور کیے ان کی برق رفتار اننگز 7 چھکوں اور 3 چوکوں سے مزین تھی، ہینری ڈیوڈز نے 52 رنز بنائے، ڈیوائن براوو نے دووکٹیں لیں۔ جواب میں چنئی سپر کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے فتح حاصل کرلی۔
آخر میں 12 رنز کے دوران تین وکٹیں گریں، مائیک ہسی اور سریش رائنا نے بالترتیب 26 اور 28 بالز پر 47، 47 رنز اسکور کیے، ڈیوائن براوو نے 38 رنز اسکور کیے، اپنے ہوم گرائونڈ پر پہلے ٹوئنٹی 20 مقابلے میں دھونی صرف 7 رنز پر محدود رہے، روون رچرڈز نے 3 وکٹیں لیں۔اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے 9 وکٹ پر 135 رنز اسکور کیے، کپتان دنیش رامدین نے 48 رنز اسکور کیے، دوسرے نمایاں اسکورر ایون لیوس تھے جنھوں نے فقط 19 رنز بنائے، الیسٹر میک ڈرمٹ نے 4 جبکہ ناتھن ہیورٹز نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں برسبین ہیٹ کی پوری ٹیم 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جوئے برنز نے 45 رنز بنائے، روی رامپال نے صرف 14 رنز دے کر چار وکٹیں لیں، ریڈ ایمرٹ اور سنیل نارائن نے دو،دو وکٹیں لیں۔