کورنگی کازوے کا تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے ثاقب سومرو
کورنگی اور لانڈھی کی اندرونی سڑکوں کاکام بھی تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت
جام صادق علی پل کی تعمیر کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کی درخواست. فوٹو: فائل
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ثاقب احمد سومرو نے کہا ہے کہ کورنگی کازوے کے تعمیراتی کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس کازوے کو استعمال کرنے والے شہریوں کو سہولت میسر آئے۔
جام صادق علی پل کی تعمیر کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ انڈسٹریل ایریا کورنگی آنے اور جانے کے لیے اس پل پر ٹریفک رواں دواں رہے، یہ بات انھوں نے محکمہ انجینئر نگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ضلع شرقی میں جاری ترقیاتی کاموں اور نئے شروع ہونے والے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ نیاز احمد سومرو ، متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ، چیف انجینئر شرقی اور دیگر افسران نے شرکت کی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کورنگی کازوے پر ٹریفک کو معمول پر لانے کے لیے اس کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ آئندہ بارشوں اور سیلاب کی صورت حال میں ٹریفک کو نقصان نہ پہنچے۔
انھوں نے کہا کہ رات کے وقت میں ٹریفک کی آسانی کے لیے ریفلیکٹرز لگائے جائیں انھوں نے کہا کہ یہ اہم کازوے ہے، انھوں نے محکمہ انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ کورنگی اور لانڈھی کی اندرونی سڑکوں اور شاہراہوں کے کام کو بھی تیزی سے مکمل کیا جائے، اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیاز احمد سومرو نے بتایا کہ قیوم آباد سے کورنگی جانے والے کازوے کو 16فٹ چوڑا کیاگیا ہے اور کارپیٹنگ کی لمبائی 3500رننگ فٹ ہے، سڑک کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ ٹریفک آسانی سے گزرسکے، انھوں نے بتایا کہ 15000روڈ پر نالے کی تعمیر کا کام مکمل کرلیاگیا ہے جبکہ 15000روڈ، 12000روڈ اور 8000روڈ پر بھی تعمیراتی کام مکمل کرکے شہریوں کے لیے کھولا جا چکا ہے ان کاموں کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی دستیاب مشینری اور وسائل کے ذریعے ہی کام کیا جارہے تاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہ پڑے۔