اقوام متحدہ نواز شریف منموہن ملاقات 29 ستمبر کو ہوگی
دونوں ممالک کے وزرائے اعظم خطے کی موجودہ صورتحال اورباہمی تعلقات پربات کرینگے
وزرائے اعظم کی ملاقات نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائڈلائن پر صبح ہوٹل میں ناشتے کے وقت ہوگی۔فوٹو:فائل
نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان اہم ملاقات 29 ستمبر کو صبح ناشتے پر ہوگی۔
ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور،پاک بھارت کنٹرول لائن کشیدگی ،تجارت میں بہتری،دونوں ممالک میں مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاجائے گا جبکہ دونوں وزرائے اعظم ایک دوسرے کواپنے اپنے ممالک کے دورے کی دعوت بھی دیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی من موہن سنگھ سے ملاقات نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائڈلائن پر صبح ہوٹل میں ناشتے کے وقت ہوگی۔
ملاقات میں دونوں رہنماباہمی دلچسپی کے امورپربات کریں گے جبکہ ایسے واقعات جن سے دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھے کی روک تھام کے لیے حکمت عملی بنانے اور اعتماد کے فقدان کے خاتمے،مسئلہ کشمیرکے حل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق نواز شریف من موہن سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے جبکہ من موہن سنگھ نواز شریف کو دورہ بھارت کی دعوت دیں گے۔ بھارت میں انتخابات سے قبل اس ملاقات میں بھارت کی جانب سے سخت رویہ اپنائے جانے کاامکان ہے ۔