سندھ حکومت بھی ورثا کو 5 لاکھ روپے فی کس دیگی 3 روزہ سوگ کا اعلان
اقلیتوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، قائم علی شاہ،گرجا گھروں کی حفاظت کے احکام دے دیے، شرجیل میمن
معصوم اور بے گناہ انسانوں پر ایسے حملے کرنے والوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہو سکتا۔وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پشاور کے کوہاٹی گیٹ کے نزدیک چرچ پر خود کش حملوں میں لقمہ اجل بننے والے افراد کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
انھوں نے چرچ پر خودکش حملوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ انسانوں پر ایسے حملے کرنے والوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہو سکتا۔ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، معصوم انسانوں پر ایسے ظلم ڈھالنے والے جلد اپنے منطقی انجام پر پہنچیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقیں سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ۔
دریں اثنا وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ پشاور میں گرجا گھر میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے۔ حکومت مسیحی برادری کو مشکل کے اس وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور انھیں ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کردی ہے۔ ویزر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پشاور کے گرجا گھر میں خودکش حملوں کے متاثرین سے اظہار عکجہتی کے لیے سندھ بھر میں سرکاری طور پر3روزہ سول منانے کا اعلان کیا ہے