کئی علاقوں میں گٹر ابلنے سے گندہ پانی جمع مکین پریشان

لیاقت آباد ،کورنگی ،لانڈھی ،نیوکراچی ، سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33 ،گلزار ہجری ،نارتھ ناظم آباد میں نکاسی آب کا نظام تباہ

نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میںپینے کے پانی میں سیوریج کا پانی شامل ہوگیا،واٹر بورڈافسران مسائل حل کیلیے تیارنہیں۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی اور سیوریج کے مسائل کا سامنا ہے جب کہ جگہ جگہ سیوریج کا نظام بری طرح متاثرہے۔

بارشوں کے بعد شہر میں سیوریج کا نظام خراب ہوگیا، لیاقت آباد ،کورنگی ،لانڈھی، ناظم آباد ، سرجانی ٹاؤن ،اسکیم 33 ،گلزار ہجری ،نارتھ ناظم آباد کے بلاک بی اور ایف میں سیو ریج کا نظام درہم برہم ہوگیا،چیف انجینئر محمد علی شیخ اور ایکسئین رئیس احمد کوشہریوں کی جانب سے کئی شکا یتیں کیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے،متاثرہ بلاکس میں سیو ریج کا پانی10دن سے سڑکوں پر جمع ہے جس کی وجہ سے تعفن اٹھ رہا ہے،متعلقہ واٹر بورڈ کے افسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایکسئین رئیس احمد مبینہ طورپررقم کا تقاضہ کررہا ہے کہ اس کے بعد سیوریج کی صفائی کا کام کیا جائے گا۔


ذرا ئع کا کہنا ہے کہ نا رتھ ناظم آباد میں مر کزی سیوریج کی لا ئن برساتی پانی کی وجہ سے متاثر ہو ئی جس کے بعد سیوریج کا پانی پینے کے پانی میںشامل ہوگیا ، شہر ی پینے کا پا نی خر یدنے پر مجبور ہیں، نا رتھ نا ظم آبا د بلاک بی اور ایف کے مکین دہر ی اذیت کا شکار ہے،ایک جانب سے پینے کا پانی نہیں دو سری جانب سیو ریج کا پا نی سڑکو ں اور گھر وں میں موجود ہے۔

متعلقہ واٹر بورڈ کے افسران محمد علی شیخ اور رئیس احمد کی جانب سے ہٹ دھرمی کا مظاہر ہ کیا جارہا ہے، نیوکراچی صنعتی سیکٹر B-6 میں سیوریج نظام ناکارہ ہونے سے گلیاں گندے پانی کا تالاب بن گئی، تاجروں اور کا گزرنا محال ہوگیا۔

شہریوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے اپیل کی ہے کہ نارتھ ناظم آبا د کے متاثرہ علاقوں میں تر جیحی بنیاد پر سیوریج اور پانی کے مسائل کو حل کر ے اور واٹر بورڈ کے افسران محمد علی شیخ اور رئیس احمدکے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔
Load Next Story