دلیپ صاحب کے لیے لوگوں کی محبت دیکھ کر آنکھیں نم ہوجاتی ہیں
ایسے بھی تھے جو رات بھر ہسپتال کے باہر کھڑے رہے، دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کی ایکسپریس سے بات چیت
فوٹو : فائل
KARACHI:
برصغیرپاک وہند کے مقبول ترین فنکاردلیپ کمار کے فن کے قدردان بھارت اورپاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھرمیں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
دلیپ کمار کی اداکاری میں ناجانے کون سی ایسی بات تھی کہ لوگ ان کے کرداروں کو بھلاہی نہیں پاتے۔ ''مغل اعظم، جواربھاٹا، میلہ، نیادور، ترانا، لیڈر، شکتی، کرما، سوداگر اور گنگا جمنا '' جیسی فلموں کوہمیشہ کیلئے یادگاربنانے میں صرف اورصرف دلیپ کمارکی بے مثل اداکاری نے اہم کردارادا کیا۔ اسی لئے تو دلیپ کمار کے دنیا بھر میں بسنے والے پرستارایک طرف ان کے چاہنے والوں میں بالی وڈ اورلالی وڈ کے معروف فنکاربھی شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب دلیپ کمار کی علالت کے بارے میں خبرسامنے آئی تویہ خبرجنگل کی آگ کی طرح ہرطرف پھیل گئی۔
ٹی وی نیوزچینلز، ریڈیوچینلز، اخبارات اورسوشل ویب سائٹس پرصرف ایک ہی پیغام تھا کہ دلیپ کمارکو دل کا دورہ پڑا ہے اوران کو ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔ اس کے بعد دنیا بھرمیں ان کے چاہنے والوں نے دلیپ کمار کی خیریت جاننے کیلئے فون کالز، ایس ایم ایس اوردیگر ذرائع سے معلومات حاصل کرنا شروع کردیں۔ کئی لوگوں نے تودلیپ کمار کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں مانگیں اورمنتیں بھی مان لیں۔ واقعی یہ سب فنون لطیفہ کے کرامات ہی ہیں کہ ایک فنکارجو عرصہ درازسے فلم انڈسٹری کوخیرباد کہہ کراپنی نجی زندگی بسرکررہا ہو، مگراس کے لازوال فن نے اسے کبھی بھی لوگوں کے دلوں سے جدا نہیں ہونے دیا۔
کچھ عرصہ قبل ایک انٹرنیشنل بھارتی جریدے میں بالی وڈ کے تین سُپرسٹارز کا انٹرویواورخصوصی فوٹوشوٹ شائع ہوا۔ اس میں دلیپ کمار، امیتابھ بچن اوربالی وڈ کنگ شاہ رخ خان شامل تھے۔ اس فوٹوشوٹ میں بھی دلیپ کمارکے اندازکو بہت سراہا گیا اوردلیپ کمار کی وجہ سے ہی یہ فوٹو شوٹ بہت خاص بن گیا تھا۔ اس شوٹ کودیکھ کرلوگوں کویوں محسوس ہورہا تھا کہ اب وہ جلد ہی دلیپ کمار کوکسی فلم میں اہم کردار کرتے بھی دیکھ سکیں گے، لیکن دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کوخاصی مایوسی ہوئی۔
ان دنوں دلیپ کمار ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ انہیں ایک ہفتہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا جہاں ان کوچارروزتک انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دلیپ کمار کے دل کے متعدد ٹیسٹ لئے اوراس کے مطابق ادویات کا استعمال شروع کروایا جس کے نتیجے میں اب ان کی حالت میں سدھارآچکا ہے۔
پہلے تین ، چارروزتک تووہ کسی سے بات تک نہیں کر پا رہے تھے مگراب وہ اپنی اہلیہ سائرہ بانو اوردیگرعزیزواقارب سے بات چیت کرنے لگے ہیں۔ دوسری جانب دلیپ کمار کے معالج ڈاکٹروں نے بھی ان کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد خاصی تسلی دی ہے کہ انہیں جلد ہی گھرجانے کی اجازت دیدی جائے گی۔ فی الحال توصورتحال یہ ہے کہ دلیپ کمارکوانتہائی نگہداشت وارڈ سے پرائیویٹ کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے اوریہاں سے جلدہی انہیں گھرجانے کی اجازت دیدی جائے گی۔
''نمائندہ ایکسپریس''سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے ماضی کی معروف اداکارہ اوردلیپ کمارکی اہلیہ سائرہ بانو نے بتایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم اوردلیپ کمارکے چاہنے والوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے مکمل معائنہ کرنے اوررپورٹس آنے کے بعد انہیں ''آئی سی یو''سے کمرے میں منتقل کردیا ہے۔
جس روز دلیپ صاحب کو دل کا دورہ پڑا اس دن ان کی حالت بہت خراب تھی اورڈاکٹروں نے ہمیں کسی قسم کی کوئی تسلی نہیں دی تھی۔ جس کی وجہ سے مجھ سمیت فیملی کے تمام لوگ بہت پریشان تھے۔ پہلے تین روزتک توحالت بہت خراب رہی مگراس کے بعد اللہ پاک کے کرم سے طبیعت سنبھلنے لگی اوردل کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہترآنے لگیں۔ اس دوران دنیا بھر سے فون کالز، ایس ایم ایس کا سلسلہ جاری تھا۔ امریکہ، کینیڈا، یورپ، مڈل ایسٹ، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ اورپاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک سے ان کے چاہنے والوں نے ہم سے رابطہ کیااورہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
جس کیلئے میں سب لوگوںکی شُکرگزارہوں جواتنے نیک جذبات رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں، فلمسازوں، ہدایتکاروں اورٹیکنیشنزکا تانتا بندھا رہا۔ فلمی ستارے ملاقات کیلئے آتے رہے اورجولوگ بیرون ملک اپنی فلموں کی عکسبندی میں مصروف تھے انہوں نے فون پرخیریت جانی۔ اس ساری صورتحال میں ، میں بہت پریشان تھی لیکن سب لوگوں نے جس طرح سے دلیپ صاحب کی صحتیابی کیلئے دعا کی اس کے بعد میری پریشانی میں کچھ کمی آگئی۔ مجھے یہ بھی پتہ چلتا رہا ہے کہ ان کے چاہنے والوں نے بزرگان دین کی درگاہوں پر حاضری کے ساتھ جلد صحتیاب ہونے کی منتیں بھی مانی ہیں۔ یہ سب کچھ دیکھ کرمیری آنکھیں خوشی سے نم ہوجاتی ہیں کہ اللہ پاک نے دلیپ صاحب کواتنا سپیشل بناکراس دنیا میں بھیجا ہے کہ ہرکوئی ان سے بہت پیارکرتا ہے۔
بہت سے لوگ توایسے بھی تھے جو دن رات ہسپتال کے باہر کھڑے رہتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اس دوران سوشل ویب سائٹس پردلیپ کمار کے انتقال کی خبرنے مجھے بہت پریشان کیا اوران کے چاہنے والے بھی اس غلط اوربے بنیادخبر کی وجہ سے پریشان ہوئے۔ رات گئے مجھے فون کالز کرکے لوگوں نے جب افسوس کرنا شروع کیا توبہت تکلیف ہوئی اورمیں ہرکسی کویہ بتاتی رہی کہ دلیپ کماربالکل ٹھیک ہیں۔ اس طرح کی غلط اوربے بنیاد خبریں پھیلانے والے صرف سستی شہرت چاہتے ہیں ان کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ ان کی ایسی حرکت سے لوگوں کے دلوں پرکیا گزرے گی۔
سائرہ بانونے اپنی گفتگوکے آخر میں پاکستان میں بسنے والے دلیپ کمارکے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ اپیل کی ہے کہ وہ اپنی دعاؤں میں دلیپ کمارکوہمیشہ یاد رکھیں گے۔ تاکہ وہ جلد از جلد مکمل صحت یاب ہوکرگھرشفٹ ہوجائیں۔ اللہ پاک ہم سب کواپنے حفظ وامان میں رکھیں۔ آمین