ڈرامہ سیریز ’’بریکنگ بیڈ‘‘ نے ایمی ایوارڈ جیت لیا
ایمی ایوارڈ برائے ٹی وی کا بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ اسی سیریز کی اینا گن کو دیا گیا۔
65 ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز تقریب کے دوران ڈرامہ سیریز ’’بریکنگ بیڈ‘‘ کی ٹیم اپنے ایوارڈز تھامے تصویر بنوا رہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
ڈرامہ سیریز ''بریکنگ بیڈ'' نے ایمی ایوارڈ برائے بہترین ڈرامہ سیریز جیت لیا۔
اس کو ایمی ایوارڈ کے لیے ڈرامہ ہائوس آف کارڈز سے زبردست مقابلہ درپیش تھا جس نے پہلے آن لائن شو کا بڑا ایوارڈ حاصل کر رکھا تھا۔ ایمی ایوارڈ برائے ٹی وی کا بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ اسی سیریز کی اینا گن کو دیا گیا۔
ڈرامہ ماڈرن فیملی کو بہترین کامیڈی سیریز کا ایمی ایوارڈ اور بہترین فلم یا منی سیریز کا ایوارڈ ''بی ہائینڈ دی کینڈلابرا'' کو حاصل ہوا جس کی مرکزی کاسٹ میں اداکار مائیکل ڈگلس شامل ہیں ۔ ٹی وی کی دنیا کے 65 ویں سالانہ پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ کو آسکر ایوارڈ کے مساوی تصور کیا جاتا ہے۔