ڈنگی بخار میں مزید41افراد مبتلا مریضوں کی تعداد1474ہو گئی

وائرس تیزی سے پھیل رہاہے،گھرکے ایک فردکو ڈنگی لاحق ہونے پر فوری اسپرے کرایا جائے،ماہرین طب

یومیہ درجنوں افراد اس وائرس سے متاثرہ مختلف نجی اسپتالوں میں رپورٹ ہورہے ہیں.فوٹو: محمد نعمان/فائل

کراچی میں ڈنگی وائرس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، کراچی میں مزید41 افراد اس وائرس کا شکار ہوگئے۔

جس کے بعد متاثرہ مریضوںکی تعداد 1474ہوگئی، ماہر طب ثاقب انصاری نے بتایا ہے کہ ڈنگی وائرس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یومیہ درجنوں افراد اس وائرس سے متاثرہ مختلف نجی اسپتالوں میں رپورٹ ہورہے ہیں، انھوں نے کہاکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں میں بستروں کی تعداد کم پڑتی جارہی ہے اور متاثرہ مریضوں کوا علاج ومعالجے کیلیے طویل انتظارکرنا پڑرہا ہے۔




،انھوں نے کہا کہ وائرس پر قابوپانے کیلیے جراثیم کش ادویات اسپرے مہم کوموثر بناناہوگا بصورت دیگروائرس وبائی صورت اختیارکرسکتا ہے، ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہاکہ گھروں میں صفائی وستھرائی کا خاص خیال رکھاجائے گھرکے کسی ایک فردکو ڈنگی لاحق ہونے کی صورت میں فوری اسپرے کرایا جائے بصورت دیگرڈینگی مچھرگھرکے دیگر افرادکو بھی وائرس کی لیپٹ میں لے سکتا ہے۔
Load Next Story