این ای ڈی میں انڈسٹریل کیمسٹری پروگرام شروع کرنیکافیصلہ
اکیڈمک کونسل سے منظوری کے بعد انڈسٹریل کیمسٹری میں داخلے شروع کردیے جائیں گے
مینجمنٹ اینڈ فنا نس پروگرام بھی شروع کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔۔فوٹو: فائل
این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے ''پروسسینگ انجینئرنگ''کے شعبے میں گریجویٹ تیار کرنے کیلیے ''انڈسٹریل کیمسٹری ''میں 4سالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مینجمنٹ اینڈ فنا نس پروگرام بھی شروع کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔
بی ایس ان انڈسٹریل کیمسٹری پروگرام شروع کرنے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ نے کل بدھ 25 ستمبر کو اکیڈمک کونسل کا اجلاس طلب کرلیاہے جس کی صدارت این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرافضل الحق کریں گے، اجلاس میں مینجمنٹ اینڈ فنانس پروگرام شروع کرنے پر بھی غورکیا جائے گا، این ای ڈی یونیورسٹی کے رجسٹرارانجینئرجاوید عزیز خان نے ''ایکسپریس'' کو بتایاکہ اکیڈمک کونسل سے منظوری کی صورت میں بی ایس انڈسٹریل کیمسٹری پروگرام کاآغازچند ماہ بعد شروع ہونیوالے آئندہ تعلیمی سیشن 2014سے ہی متوقع ہے۔
اکیڈمک کونسل سے منظوری کے بعد انڈسٹریل کیمسٹری میں داخلے شروع کردیے جائیں گے ابتدائی طور پر 25 نشستوں پرداخلے دیے جائیں گے جس کیلیے رجحان ٹیسٹ لینے یانہ لینے کافیصلہ اکیڈمک کونسل ہی کریگی، انجینئر جاوید عزیز خان کاکہناتھاکہ انڈسٹریل کیمسٹری میں انٹرپری انجینئرنگ کرنے والے طلبہ و طالبات ہی درخواست دینے کے اہل ہونگے ۔
انجینئرجاوید عزیز خان کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل کیمسٹری کرنے والے گریجویٹ کیلیے پاکستان میں پروسیسنگ انجینئرنگ کی صنعت میں روزگارکے مواقع ہوں گے ، واضح رہے کہ انڈسٹریل کیمسٹری پروگرام یونیورسٹی کی ''نان انجینئرنگ'' فیکلٹی کے تحت شروع کیاجائے گا، یونیورسٹی کے رجسٹرارکا کہنا تھا کہ مینجمنٹ اینڈ فنانس پروگرام شروع کرنے کے لیے ورکنگ پیپرکی تیاری جاری ہے اورپروگرام میں انجینئرنگ مینجمنٹ کے مضامین شروع کیے جائیں گے ۔