اسپاٹ فکسنگ کیسٹرائلز میں تاخیر پر بنگلہ دیش کو قانونی جنگ کا سامنا
آئی سی سی کے مطابق بورڈ کو پلیئرز کیخلاف الزامات عائد کیے جانے کے 40 روز میں ٹرائلز شروع کرنا تھے،
اسکینڈل میں ملوث2 کرکٹرز مشرف حسین اور محبوب العالم نے لیگل نوٹس بھیج دیے ہیں۔فوٹو: وکی پیڈیا/فائل
ISLAMABAD:
بی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ٹرائلز میں تاخیر پر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کو قانونی جنگ کا سامنا ہے۔
اسکینڈل میں ملوث2 کرکٹرز مشرف حسین اور محبوب العالم نے لیگل نوٹس بھیج دیے ہیں، آئی سی سی کے مطابق بورڈ کو پلیئرز کیخلاف الزامات عائد کیے جانے کے 40 روز میں ٹرائلز شروع کرنا تھے، یہ ڈیڈ لائن گذشتہ روز ختم ہوگئی مگر تاحال بی سی بی کی جانب سے ڈسپلنری پینل ہی تشکیل نہیں دیا گیا۔
چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ کچھ قانونی دشواریاں درپیش ہیں ان کے حل ہوتے ہی کارروائی شروع کردی جائے گی۔ مشرف اور محبوب کے وکیل نور صادق کا کہنا ہے کہ اگر ہم نوٹس پر بورڈ کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئے تو اگلے ہفتے عدالت سے رجوع کریں گے۔