عمرہ کے لیے ای ویزوں کا اجراء 24 اگست سے ہوگا

 لاہور: سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ کے لیے ای ویزوں کا باقاعدہ اجراء 24 اگست سے ہوگا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکریٹری عبدالعزیز وضان نے کہا ہے کہ اس مرتبہ نئے عمرہ سیزن کے لیے ایک کروڑ ویزے جاری کیے جائیں گے، عمرہ کے لیے ای ویزوں کے اجرا کے لیے خصوصی طور پر تشکیل دیئے جانے والے پلیٹ فارم سے ای ویزوں کا اجراء 24 اگست سے شروع ہوگا۔