- ٹی20 ورلڈکپ؛ بابراعظم، رضوان امریکا میں اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے
- ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ ہے، مقابلے کیلیے حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن
- اوگرا نے گیس قیمتوں میں 10 فیصد کمی کردی
- پنجاب اسمبلی غیرقانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور
- کیا کومیلا وکٹورینز کی اونر پی ایس ایل میں ٹیم خرید سکتی ہیں؟
- ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی، امریکا
- شناخت سے محروم پاکستان کے بنگالی
- عزت کو لیکر کچھ زیادہ ہی حساس ہونا ڈپریشن کا خطرہ بڑھا دیتا ہے
- انسانی تاریخ کا امیر ترین شخص کون تھا؟
- ریلوے نے بعض ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی
- پتھر پگھلا دینے والی گرمی میں کام کرنے والی ڈیوائس تیار
- ایرانی صدر کی آخری رسومات کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا
- ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ ٹکٹس نے بیس بال کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
- پی ایس ایل فرنچائزز بورڈ سے خفا نظر آنے لگیں
- پاک انگلینڈ پہلا ٹی20 میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
- اینجیلو میتھیوز ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے
- ملازمین کی تنخواہیں 150 فیصد بڑھائی جائیں، ایکسپریس فورم
- موبائل فونز، ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات میں 438 فیصد اضافہ
- زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.46 ارب ڈالر کا اضافہ، حجم 14.626 ارب ڈالر ریکارڈ
- ڈسکوز کی بہتری کیلیے انٹیلی جنس اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ
یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
کراچی: یورپی سافٹ ویئر کمپنی آئس وارپ Ice Warp نے پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، صارفین کے ای میل ڈیٹا کو مقامی طور پر محفوظ کرنے والی یہ پہلی کمپنی ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کمپنی کے سی ایس او جان اربک نے کہا ہے کہ ہم اپنا ڈیٹا سینٹر قائم کرکے پاکستان میں جلد اپنا آپریشن شروع کردیں گے، کمپنی 100 سے زائد ممالک میں کارپوریٹ ای میل، ٹیم چیٹ اور جی پی ٹی سمیت آن لائن کانفرنسز کے لیے کام کر رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق پاکستان آمد سے قبل کمپنی جنوبی ایشیاء میں بھارت اور بنگلہ دیش کے صارفین کو بھی ڈیٹا سینٹر کی سہولت فراہم کر رہی ہے، کمپنی جلد سری لنکا میں بھی اپنے آپریشن کا آغاز کردے گی، کارپوریٹ صارفین کا کارپوریٹ ای میل ڈیٹا ان ہی کے ہی ملک میں محفوظ رہے گا۔
سید سعد علی سی ای او ہیکسلائیز نے کہا ہے کہ معاہدے سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ممکن ہوسکے گی، کارپوریٹ ای میل سلوشن کے ذریعے پاکستان میں سیکڑوں کمپنیوں کو پہلی بار یورپی جدیدٹیکنالوجی مل سکےگی، اس سے اخراجات میں کمی آئے گی، ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچ سکےگا، ہیکسلائز کمپنی، آئس ریپ کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں اپنا علاقائی دفتر قائم کررہی ہے، دونوں کمپنیاں سعودیہ عرب اور متحدہ عرب امارات میں علحیدہ ڈیٹا سینٹر کے ساتھ اپنے آپریشن کو وسعت دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔