پاکستانی گلوکار عروج آفتاب کا امریکی ٹی وی پر شاندار ڈیبیو

البم نائٹ رین کو رواں سال مئی میں ریلیز کیا گیا جس نے انہیں مزید دو گریمی نامزدگیاں دلائیں


ویب ڈیسک December 12, 2024

گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ عروج آفتاب نے حال ہی میں مشہور امریکی پروگرام دی لیٹ شو ود اسٹیفن کولبرٹ میں اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے ڈیبیو کیا۔ 

انہوں نے اپنے تازہ البم نائٹ رین کے گانے ’رات کی رانی‘ کو پیش کیا، جس نے زبان کی تمام حدود کو عبور کرتے ہوئے بین الاقوامی سامعین کے دل جیت لیے۔

عروج آفتاب کے البم نائٹ رین کو رواں سال مئی میں ریلیز کیا گیا، جس نے انہیں مزید دو گریمی نامزدگیاں دلائیں، جن میں بہترین متبادل جاز البم اور بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس شامل ہیں۔

انسٹاگرام پر اپنی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے انہوں نے لکھا، "یہ مسلسل چوتھا سال ہے جب میرے میوزک کو گریمی نامزدگیوں کے ذریعے سراہا گیا ہے۔ اس کا حصہ بننا حیرت انگیز ہے۔" انہوں نے اپنے ساتھی فنکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

عروج آفتاب نے 2022 میں تاریخ رقم کی تھی جب وہ اپنی گانے محبت کے ذریعے بہترین گلوبل پرفارمنس کی کیٹیگری میں گریمی جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بنیں۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں