مویشی منڈی میں زائد نرخ پر مشروب فروخت کرنے والے ادارے کا ٹھیکہ منسوخ
روزانہ بڑی تعداد میں جانور مویشی منڈی لائے جارہے ہیں، اب تک3 ہزار سے زائد بکرے فروخت کیلیے لائے جا چکے ہیں
مویشی منڈی کی انتظامیہ نے منڈی میں منافع خوری کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔۔ فوٹو : ایکسپریس
ISLAMABAD:
عیدالاضحی کے موقع پر سپر ہائی وے پر قائم کی جانیوالی مویشی منڈی کی انتظامیہ نے منڈی میں منافع خوری کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
، منڈی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق مویشی منڈی میں برف اور ٹھنڈے مشروب کی سپلائی کا ٹھیکہ حاصل کرنیوالے ادارے کا ٹھیکہ طے شدہ نرخ سے زائد فروخت کرنے پر منسوخ کر دیا گیا ہے جو کہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کر رہا تھا، مویشی منڈی انتظامیہ نے تمام سپلائرز او ر ٹھیکیداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ طے شدہ نرخ سے زائد پر اشیا فروخت نہ کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کریں ورنہ ان کے خلاف نہ صرف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ ان کے ٹھیکے بھی فوری طور پر منسوخ کر کے انھیں بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق بڑے جانوروں کی فروخت کیلیے کل 21 بلاکس ہیں جن میں سے 7 بلاکس میں قربانی کے جانوروں کی خریداری شروع ہو چکی ہے جبکہ روزانہ بڑی تعداد میں جانور لائے جارہے ہیں اور منڈی میں اب تک 40 ہزار سے زائد گائے اور بیل جبکہ تقریباً 3 ہزار بکرے فروخت کے لیے لائے جا چکے ہیں، مویشی منڈی کی انتظامیہ نے تمام بیوپاریوں اور خریداروں سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں فوری طور پر شکایتی سیل پر رابطہ کریں جہاں ان کی مدد کے لیے عملہ 24 گھنٹے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔