شرافی گوٹھ میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

بچی کے شور مچانے پر ملزم یاسین نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزم کو پکڑلیا۔

بچی کے شور مچانے پر ملزم یاسین نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزم کو پکڑلیا۔ فوٹو: فائل

شرافی گوٹھ میں ملزم نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


کراچی کے علاقہ ملیر ندی کے قریب ملزم یاسین علاقے سے7 سالہ بچی کو اغوا کرکے لے گیا جہاں اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، بچی کے شور مچانے پر ملزم یاسین نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزم کو پکڑ لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد بچی کو میڈیکل چیک اپ کیلیے اسپتال روانہ کردیا گیا جبکہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اقبال جرم بھی کرلیا ہے ۔
Load Next Story