چين ميں واشنگ مشين سے 2 کمسن بہنوں كی لاشيں برآمد

دونوں بہنوں کو واشنگن مشین میں بند کردیا گیا تھا جہاں دم گھٹ جانے سے ان كی ہلاكت ہوئی، پولیس

دونوں بہنوں کو واشنگن مشین میں بند کردیا گیا تھا جہاں دم گھٹ جانے سے ان كی ہلاكت ہوئی، پولیس

چين ميں واشنگ مشين سے 2 کمسن بہنوں كی پراسرار لاشيں برآمد ہوئی ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔


ذرائع ابلاغ كے مطابق مشرقی چين ميں ایک گھر کی واشنگ مشين سے 2 بہنوں كی لاشيں برآمد ہوئی، پوليس كی ابتدائی تحقيقات کے مطابق ایک بچی کی عمر 4 سال جبکہ دوسری کی 2 سال تھی، دونوں بہنوں کو واشنگن مشین میں بند کردیا گیا تھا جہاں دم گھٹ جانے سے ان كی ہلاكت ہوئی۔

لڑكيوں كے باپ نے پولیس کو بتایا کہ جب ہم نے واشنگ مشين چلائی تو اس کی آواز مختلف تھی اورمشین چلتے چلتے رک گئی جب مشین کھولی تو اس کے اندر سے دونوں بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہيں جانتے كہ ايسا كيسے ہوا اور کس نے کیا۔
Load Next Story