ہریتک روشن نے سوزانے سے علیحدگی کی تردید کردی

خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہاہوں، میڈیا بے بنیاد خبریں نہ پھیلائے ،ہریتک

ہریتک روشن نے ٹوئٹر پر مداحوں کے لیے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا میں میری اورمیری اہلیہ سوزانے روشن کی علیحدگی کے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ہریتک روشن جو ان دنوں اپنی فلم کرش 3کی پرموشن کے سلسلہ میں سری لنکا میں ہیں نے اپنی اور اہلیہ سوزانے خان کی علیحدگی کی خبروں کی تردید کی ہے ۔

ہریتک روشن نے ٹوئٹر پر مداحوں کے لیے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا میں میری اورمیری اہلیہ سوزانے روشن کی علیحدگی کے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں ان پر یقین نہ کیاجائے۔ہم دونوں خوشگوارازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔




کبھی بھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوسکے۔ میڈیا ایسی بے بنیاد خبریں پھیلا کر مداحوں کو گمراہ کرنا بند کریں۔واضح رہے کہ ہریتک روشن نے 2000 میں ماضی کے نامور اداکار فیروز خان کی بیٹی سے سوزانے خان سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔
Load Next Story