گرینڈ مستی کی کامیابی مستی 3 بنانے کی راہ ہموار ہوگئی

پہلا سیکوئل بنانے میں 9 سال لگے دوسرا 9 ماہ میں مکمل کردینگے ،پروڈیوسر اشوک ٹھاکریہ

فلم بہت کامیاب جارہی ہے ہرجگہ شو ہاؤس فل ہے،پروڈیوسر اشوک ٹھاکریہ۔ فوٹو: فائل

فلم گرینڈ مستی کے پروڈیوسر اشوک ٹھاکریہ اور ہدایتکار اندر کمارنے کہا ہے کہ فلم گرینڈ مستی کی کامیابی نے مستی 3بنانے کا راستہ ہموار کردیا ہے۔

مستی کو بنانے میں 9سال کا عرصہ لگا جب کہ مستی 3 صرف 9 میں مکمل ہوجائے گئی ۔ وہ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔




گرینڈ مستی کے پروڈیوسر اشوک ٹھاکریہ کا کہنا تھا کہ فلم بہت کامیاب جارہی ہے حتیٰ کہ پیر کے روز بھی ہر جگہ شو ہاوس فل رہے ہم مستی 3 بنانے کا منصوبہ بنارہے ہیں فلم کا پہلا سیکوئل بنانے میں9سال لگے جب کہ جب کہ اس کا دوسرا سیکوئل بنانے میں صرف 9 ماہ لگائیں گے ۔
Load Next Story