فلم انڈسٹری کی بحالی اور ترقی کا عمل شروع ہوچکا ہے سنگیتا
امید ہے جلد ملک میں معیاری فلمیں بنیں گی اور سینما انڈسٹری کو بھی فروغ حاصل ہوگا
سنگیتا نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے جو کوششیں کی جا رہی تھیں اب ان کوششوں کو ہم کامیاب ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل
فلم انڈسٹری کی سینئر ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے جو کوششیں کی جا رہی تھیں اب ان کوششوں کو ہم کامیاب ہوتا دیکھ رہے ہیں جن لوگوں نے اس عزم کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہیں وہ لوگ جو آج بھی فلم انڈسٹری کی ترقی کے خواہاں ہیں۔
انھیں اس بات کی امید ہے کہ ایک دن وہ ضرور آئیگا جب ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے، کراچی میں گزشتہ چند ماہ سے شروع ہونے والا فلم سازی کا عمل اب بہت تیزی سے جارہی ہے نواجون نسل کے ڈائریکٹر ایک نئی سوچ کے ساتھ کام کرکے اس کوشش میں مصروف ہیں کہ کسی طرح فلم انڈسٹری کاکھویاہوامقام واپس آجائے۔
گزشتہ چھ ماہ کے دوران کراچی میں بننے والی فلموں کو فلم بینوں کی جانب سے نہ صرف پسند کیا گیا بلکہ انھیں سراہا بھی گیا اس سے ہم سب کے حوصلے بلند ہوئے اور امید کی ایک نئی کرن نظر آنے لگی ہے امید ہے کہ جلد ہم سب کی کوششیں سے ایک دن ضرور پاکستان مین اچھی اور معیاری فلمین بنیں گی اور سنیما انڈسٹری کو بھی فورغ حاصل ہوگا۔