خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے پرشہریوں کا مظاہرہ

ٹرانسفارمر جل جانیکی وجہ سے بیراج کالونی میں 5 روز سے بجلی بند ہے،پانی بھی نہیں،مظاہرین

ٹرانسفارمر تبدیل نہ کیے جانے کے خلاف شہریوں کی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی /فوٹو:ایکسپریس:فائل

بیراج کالونی کے رہائشیوں نے بجلی کا خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ کیے جانے کے خلاف کالونی کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جس میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے جو ٹرانسفارمر تبدیل نہ کیے جانے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے بتایا کہ ان کی کالونی کا ٹرانسفارمر 5 روز قبل دھماکے بعد جل گیا تھا، جسے اطلاع دیے جانے کے باوجود اسے مرمت کے لیے بھی نہیں لے جایا گیا جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔




انھوں نے بتایا کہ بجلی نہ ہونے کے وجہ سے کالونی میں پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے، وہ بوند بوندکو ترس گئے ہیں اور پانی کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ انھوں نے حیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی کا ٹرانسفارمر تبدیل کیا جائے۔
Load Next Story