گروناتھ میاپن نے خود چنئی سپر کنگز کی جڑیں کاٹیں
بی سی سی آئی کے صدر این سری نواسن کا بھی میاپن کے سپر کنگز سے تعلق نہ ہونے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہونے لگا
جس سم سے جوا کھیلتے تھے وہ ٹیم کے ہی نام پر تھی، رپورٹ۔ فوٹو: فائل
گروناتھ میاپن کی جانب سے چنئی سپر کنگز کی جڑیں کاٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔
انھوں نے ممبئی کے خلاف میچ میں اپنے ٹیم کو ہارنے کا حکم دیا، جس سم سے جوا کھیلتے وہ بھی ٹیم کے نام پر تھی، بی سی سی آئی کے صدر این سری نواسن کا بھی میاپن کے سپر کنگز سے تعلق نہ ہونے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے آئی پی ایل فکسنگ کیس کے حوالے سے جمع کرائی گئی 11069 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں بی سی سی آئی کے صدر این سری نواسن کے داماد میاپن کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے۔
پولیس کو میاپن کے فکسنگ میں ملوث ہونے کا علم جھارکنڈ اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے خازن اور تاحیات ممبر ناریش مکھانی کے بیان سے ہوا، جس میں انھوں نے پولیس کو بتایا کہ چنئی سپر کنگز کی 5 مئی کو وانکھیڈے اسٹیڈیم پر ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں شکست کی وجہ میاپن اور چند دیگر لوگ تھے، جنھوں نے ٹیم کو واضح اشارے دیے کہ انھیں یہ مقابلہ ہار جانا چاہیے۔ پولیس کے مطابق میاپن سے برآمد ہونے 6 میں سے ایک سم کارڈ چنئی سپر کنگز کے ہی نام سے تھا، اس سلسلے میں فرنچائز اور موبائل کمپنی کے درمیان ہونے والی ای میلز حاصل کرلی گئی ہیں،اسی سم سے میاپن جوا کھیلا کرتا تھا۔
ان اطلاعات کے بعد سری نواسن کا وہ دعویٰ بھی مشکوک ہوگیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ میاپن صرف کرکٹ کا شوقین ہے اس کا چنئی سپر کنگز سے کوئی تعلق نہیں، پولیس نے ان کے آفس سے ٹیم کے وزیٹنگ کارڈز بھی برآمد کیے تھے۔ پولیس میاپن اور چنئی سپر کنگز کی مالک کمپنی انڈیا سیمنٹ کے ایک ملازم راجن پرنامالرکے درمیان تعلق کی بھی تحقیقات کررہی ہے۔ میاپن نے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کے سم کارڈز کا علم صرف راجن کو ہے جس نے بعد میں ان مقامات سے آگاہ کیا جہاں پر وہ موجود تھے۔