چیمپئنز لیگ سنیل کی خوفناک بولنگ تشارا پریرا کو نہیں روک پائی

ناقابل شکست 57 رنز بناکر سن رائزرز کو ٹی اینڈ ٹی پر فتح دلا دی، ٹائٹنز بھی کامیاب

ٹائٹینز نے برسبین ہیٹ کو لو اسکورننگ مقابلے میں 4 وکٹ سے پچھاڑ دیا۔ فوٹو: فائل

BELFAST:
چیمپئنز لیگ میں سنسنی خیز مقابلے میں سن رائزرز حیدرآباد نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کو 4 وکٹ سے پچھاڑ دیا۔

سنیل نارائن کی خوفناک بولنگ بھی تشارا پریرا کو نہیں روک پائی، ناقابل شکست 57 رنز بنائے۔ ٹائٹینز نے برسبین ہیٹ کو لو اسکورننگ مقابلے میں 4 وکٹ سے پچھاڑ دیا، آسٹریلوی سائیڈ کے میتھیو گیل نے ڈیبیو پر چار وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے 8 وکٹ پر 160 رنز اسکور کیے، ڈیرن براوو نے 66 رنز بنائے، ایون لیوس نے 22 اور دنیش رامدین نے 21 رنز بنائے، ایشانت شرما، تشارا پریرا اور ڈیرن سیمی نے 2،2 وکٹیں لیں۔




جواب میں سن رائزرز حیدرآباد نے 6 وکٹ پر تین بالز قبل ہی ہدف حاصل کرلیا، پریرا نے 32 بالز پر 4 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 57 رنز بنائے، سنیل نارائن نے 4 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل ٹائٹنز کی ٹیم 123 رنز پر آئوٹ ہوگئی، ہینری ڈیوڈز39، ہینو کوہن31 اور ابراہم ڈی ویلیئرز28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، باقی کوئی بھی کھلاڑی دہرے ہندسے میں نہیں پہنچ پایا۔ ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے میتھیو گیل نے 4 اور ڈینیئل کرسٹیان نے2 وکٹیں لیں۔ جواب میں برسبین کی ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جیمز ہوپس نے 37 اور کرسٹیان نے 21 رنز اسکور کیے، مرچنٹ ڈی لینگے نے 3 جبکہ رچرڈز نے2 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔
Load Next Story