شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
کراچی میں کہیں درمیانی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
میرپور خاص، ٹھٹھہ، حیدر آباد، شہید بے نظیرآباد ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)
محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے شہر میں کہیں درمیانی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ اور مون سون کے چوتھے سلسلے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیر کی شام ویدر ایڈوائزری جاری کی جس کے مطابق پیر کی شام سے رات تک بارشوں کا سسٹم بھارتی ساحلی مقام اڑیسہ کے بعد مدھیہ پردیش پہنچا جبکہ آج (منگل) کی شام ہوا کا کم دباؤ بھارت راجستھان پہنچے گا۔
بعد ازاں اس کے اثرات کے نتیجے میں میرپور خاص، ٹھٹھہ، حیدر آباد، شہید بے نظیرآباد ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ اسی سلسلے کے سبب منگل اور بدھ کے درمیان شہر میں کہیں درمیانی اور کہیں پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہونے کی توقع ہے، مذکورہ سسٹم کے تحت بلوچستان کے اضلاع ژوب، سبی اور قلات میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مون سون کے چوتھے سلسلے کے حوالے سے جاری کردہ پہلی ایڈوائزری میں تمام متعلقہ اداروں کو پیش گوئی کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات اور قائم مقام چیف میٹرو لوجسٹ شاہد عباس کے مطابق کراچی میں بدھ تا جمعہ وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کی توقع ہے، مون سون کا نیا سسٹم سابقہ سسٹم کے مقابلے میں کمزور ہے جس کے تحت معتدل بارشیں ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر میں گرمی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری رہا، دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد رہا جبکہ سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں۔ منگل کو شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔