فیکٹری آٹا چکی میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری مقدمات درج

میانوالی میں 45 بجلی چوروں کی برقی تنصیبات منقطع، تونسہ میں بھاری جرمانے

ڈی جی خان میں اب تک بجلی چوروں کو 4 کروڑ جرمانہ، ایک کروڑسے زائدوصولی۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں بجلی وگیس چوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے، متعدد افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمات درج کرا دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق میپکو ٹیم نے ساہیوال میں فیکٹری پر چھاپہ مارکر لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔ فیکٹری مالک شیخ منیرموقع سے فرار ہو گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔ قائدآباد کے ہوٹل میں بجلی چوری پر مالکان شیرگل اور ابرار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رحیم یارخان میں ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرنے والے شیر محمد اور غلام مصطفیٰ کے خلاف مقدمات درج کر کے میٹر اتار لیے گئے۔




واپڈا ٹیم نے میانوالی قریشیاں میں 45بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر برقی تنصیبات کاٹ دیں اور مقدمات درج کرا دیے۔ تونسہ کے قصبہ سوکڑ میں درجنوں افراد بجلی چوری کرتے ہوئے موقع پر پکڑے گئے جس میں ایک چکی مالک بھی شامل ہے۔ ملزمان کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد امین چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کو موثر کیا جائے۔
Load Next Story