سندھ اسمبلی میں صوبے بھر میں مکھیوں کی بہتات پر اظہار تشویش نجات کی دعا
کانگو وائرس اور ملیریا بڑھ گیا، خرم شیرزمان، شہر سمیت صوبے میں فیومیگیشن شروع کردی گئی ہے، وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو
وزیر اعلیٰ کے مشیروں کی تقرری، اختیارات، کام، تنخواہوں، الاؤنس اور استحقاق کاسرکاری بل 2019 ایوان میں متعارف کرا دیا گیا فوٹو:فائل
کراچی سے کشمور تک مکھیوں نے جینا محال کردیا ہے، مکھیوں کے خاتمے کے لیے سندھ اسمبلی میں دعا کرائی گئی۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں سوا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ جی ڈی اے کی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ جس طرح بیان دیا گیا کہ بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے اب کوئی بیان دے جب بارش آتی ہے تو مکھیاں بھی آتی ہیں، کراچی سے کشمور تک مکھیوں نے جینا محال کردیا ہے، مکھیوں کے خاتمے کے لیے بھی دعا کرائیں۔
پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے کشمیر میں شہیدوں کے لیے دعاکے لیے کہا انھوں نے آرایس ایس کے بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم پر قائد اعظم کے ویژن کو سلام پیش کیا۔ پیپلزپارٹی کے نعیم کھرل نے رانی پور کے پیر کے انتقال پر دعا کرائی۔ ایم ایم اے کے سید عبدالرشید نے جماعت اسلامی کے یوم تاسیس پر دعا کی درخواست کی۔
رعنا انصار نے بھی کراچی میں مکھیوں کی بہتات اور نجات کے لیے دعا کی درخواست کی۔ نصرت سحر عباسی کہا کہ لاڑکانہ میں زارا منگی جس کی لاش بوری میں ملی اس کے قاتلوں کی گرفتاری کی دعا کی جائے۔ اجلاس میںسکھر اسپتال میں ایک ماہ میں90بچوںکی ہلاکت پر والدین کے لیے صبر ،کشمیر کو بھارت، فلسطین کو اسرائیل اور سندھ کو لوٹنے والے سے نجات کی دعاکے لیے بھی کہا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے گلستان جوہر میں ہلاک ہونے والی ڈاکٹر عائشہ کی مغفرت اور سپر ہائی وے پر ہلاکت پر دعا کی درخواست کی جبکہ ایوان میں بی ایم کٹی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
خرم شیر زمان نے پیر کے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے ایک نکتہ اعتراض پر کہاکہ شہر میں حالات خراب ہوگئے ہیں کانگو اور ملیریا بڑھ گیا ہے خاص کر قربانی اور بارش کے بعدصورت حال بہت تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ ایوان میں آکر ارکان کو اعتماد میں لیں کہ کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہاکہ شہر سمیت صوبے میں فیومیگیشن شروع کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کےحلیم عادل شیخ نے پولیس افسر کے رویے کے خلاف اپنی ایک تحریک استحقاق حکومتی یقین دہانی کے بعد واپس لے لی ،دادو شوگر ملزکی کوڑیوں کے مول فروخت کرنے سے متعلق پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی تحریک التوا خلاف ضابطہ قرار دے کر مسترد کردی گئی۔
ایوان میں وزیر اعلیٰ کے مشیروں کی تقرری، اختیارات، کام، تنخواہوں، الائونس اور استحقاق کاسرکاری بل 2019 ایوان میں متعارف کرادیا گیا۔ پیر کو ایوان کی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاکہ لگتا ہے ہماری اسمبلی اب درست سمت میں جارہی ہے اور اپوزیشن کو بولنے کا موقع دیا جارہا ہے۔
اپنی تحریک استحقاق پر ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات 12:30 بجے ڈاکوئوں نے علاقے کے نوجوان کو گولی مارکر قتل کیا انھوں نے اس واقعے کے بعدڈی آئی جی کو فون کیا تو اس نے فون نہیں اٹھایا اس طرح ان کااستحقاق مجروح ہوا ہے۔
صوبائی وزیرسعید غنی نے تحریک استحقاق کی مخالفت کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایک رکن اسمبلی جو ذمے دار آدمی ہے اس کا فون اٹھانا چاہیے تھا مگر اسے استحقاق کے زمرے میں نہیں لایا جاسکتا۔ میں خود ڈی آئی جی سے بات کروں گا ان کو بات سننا چاہیے تھی۔ حکومتی یقین دہانی پر حلیم عادل شیخ نے اپنی تحریک استحقاق واپس لے لی۔
سید عبدالرشید اور عبدالرزاق کا توجہ دلائو نوٹس وزرا کی غیر موجودگی پر موخرکردیا گیا۔ جس کے بعداجلاس منگل کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔