کرے کوئی اوربھرے کوئی ایسا ہی کچھ ہوا سعودی عرب میں
خواتین سیکھنے کے لئے محض تفریح کے لئے ڈرائیونگ کر رہی تھیں ، سعودی پولیس حکام۔ فوٹو؛ فائل
''کرے کوئی اور بھرے کوئی'' اس ضرب المثل کی کئی مثالیں دنیا بھر میں ملتی ہیں اور یہی کچھ ہوا سعودی عرب میں جہاں مقامی پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کے باوجود تفریح کے لئے گاڑی چلانے والی خواتین کو تو چھوڑ دیا مگر گاڑیوں کے مالکان کو بھاری جرمانے کردیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی ٹریفک پولیس نے 6نا تجر با کار خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے پر کارمالکان کو 5 ہزار 4 سو ریال جر مانے کی سزا سنائی، سعودی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کو ساحل سمندر کے قریب اور غیر گنجان آباد علاقوں میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیکھا گیا اور یہ خواتین محض تفریح کے لئے ڈرائیونگ کر رہی تھیں ۔
سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر قانوناً کوئی پابندی نہیں لیکن گاڑی چلانے کے لئے شہریوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا شرط ہے تاہم سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کئے جاتے جس کے سبب ان کا ڈرائیونگ کرنا بہت مشکل ہے۔