ٹاور کے قریب عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق
متوفی انشورنس کمپنی میں کام کرتاتھا،عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی،ایس ایچ او
32 سالہ قمر رضاشادی شدہ اور گلشن اقبال بلاک 3 کا رہائشی تھا،2بھائی دفتر میں موجود تھے فوٹو: فائل
ٹاور کے قریب عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا واقعے کو پولیس نے خودکشی قرار دیدیا۔
ایس ایچ او کھارادر انسپکٹر احسن ذوالفقار نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 32 سالہ قمر رضا کے نام سے ہوئی جوکہ انشورنس کمپنی میں کام کرتاتھا، جس نے ایڈمن آفس کے سامنے پانچویں منزل سے کود کر خودکشی کی،قمر رضا ادارے کی جانب سے دیے گئے ٹارگٹ کو پورا نہ کر پایا تھا جس پر اسے چارج شیٹ دی گئی تھی اور خودکشی سے قبل اسے معطل بھی کر دیا گیا تھا جس کے باعث اس نے دلبر داشتہ ہوکر کمپنی کی عمارت سے ہی چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
متوفی کے 2بھائی بھی کمپنی میں ملازم ہیں اور وہ بھی آفس میں موجود تھے،ورثا کی جانب سے قانونی کارروائی سے گریز کیا گیا ،متوفی شادی شدہ اور گلشن اقبال بلاک 3 کا رہائشی تھا، لاش پولیس نے ورثا کے حوالے کر دی۔