آسٹریلیا نے گریم ہک کو سینٹر آف ایکسی لینس کا ہائی پرفارمنس کوچ بنا دیا
47 سالہ ہک سابق آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر اسٹورٹ لا کی جگہ سنبھالیں گے.
ان کا یہ تجربہ ہمارے نوجوان بیٹسمینوں کے کافی کام آئے گا، پرفارمنس منیجر پیٹ ہاورڈ فوٹو؛ فائل
کرکٹ آسٹریلیا نے سابق انگلش بیٹسمین گریم ہک کو سینٹر آف ایکسی لینس کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کردیا۔
47 سالہ ہک سابق آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر اسٹورٹ لا کی جگہ سنبھالیں گے، وہ ڈیرن لی مین کی جگہ کوئنز لینڈ کرکٹ کے ہیڈ کوچ بن چکے ہیں۔ پرفارمنس منیجر پیٹ ہاورڈ کا کہنا ہے کہ ہک کو مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے کا کئی برس کا تجربہ اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ٹاپ لیول کیلیے بیٹسمینوں کو کون سی صلاحیتیں درکار ہوں گی، ان کا یہ تجربہ ہمارے نوجوان بیٹسمینوں کے کافی کام آئے گا، ہک کا بنیادی کردار ہماری ڈیولپمنٹ ٹیموں بشمول آسٹریلیا اے اور انڈر 19 کے ساتھ کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔