پین پیسفک ٹینس وینس ولیمز نے ہاری ہوئی بازی جیت لی
اینا ایوانووک اور اسٹوسر ہارگئیں، اگنیسکا ریڈوانسکا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
ٹوکیو:پین پیسفک ویمنز ٹینس کے تیسرے رائونڈ میں سیمونا ہالیپ کو مات دینے پر وینس ولیمز مسرور۔ فوٹو: اے ایف پی
پین پیسفک ویمنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں وینس ولیمز نے ہاری ہوئی بازی جیت لی، امریکی اسٹار نے بھرپور فائٹ کرتے ہوئے سیمونا ہالیپ کے سیزن میں پانچویں ٹائٹل جیتنے کا خواب چکناچور کردیا۔
6 سیڈ جیلینا جینکووچ کی کہانی ایوگینے بوچارڈ کے ہاتھوں ختم ہوگئی،اینا ایوانووک اور سمانتھا اسٹوسر بھی ہارگئیں، اگنیسکا ریڈوانسکا، اینجلیک کیربر اور لوسیا سفارووا نے بھی کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی۔ تفصیلات کے مطابق تجربہ کا وینس ولیمز نے سیمونا ہالیپ کیخلاف 4-6، 7-5اور6-3 سے فتح حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، ایک دہائی قبل دنیائے ٹینس پر راج کرنے والی 33 سالہ امریکی پلیئرکو پیہم بیماریوں نے مشکلات سے دوچارکیے رکھا تھا، سیمونا کیخلاف پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد دوسرے میں بھی ایک مرحلے پر انھیں4-3 کاخسارہ تھا لیکن تجربہ کار وینس نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے ہاری ہوئی بازی جیت لی۔
سیمی فائنل میں رسائی کیلیے ان کا ٹاکرا کینیڈا کی ایوگینے بوچارڈ سے ہوگا، جنھوں نے 6 سیڈ جیلینا جینکووچ کو 7-5 اور6-2 سے زیرکیا، سیمونا ہالیپ نے رواں سیزن میں 4 ٹائٹلز جیت کردوسری کامیاب پلیئر کا اعزاز پایا جبکہ سب سے زیادہ 9 ٹرافیز سرینا ولیمز نے اپنے قبضے میں کی ہیں، تھرڈ رائونڈ کے دیگر میچز میں تین برس قبل ٹوکیو ایونٹ کی فاتح اورفورتھ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزینسکی نے سلواکین حریف میگدیلینا ریبریکووا کو 6-1 ،6-1 سے زیر کیا، جمہوریہ چیک کی لوسیا سفارووا نے آسٹریلوی فیورٹ سمانتھا اسٹوسر کی پیشقدمی 6-4، 6-4 سے ختم کردی، پولینڈ کی اگنیسکا ریڈوانسکا نے سلواکین پلیئر ڈومنیکا سبولکووا کو 6-3 اور6-4 سے ٹھکانے لگایا، جرمن پلیئر اینجلیک کیربر نے سربیا کی اینا ایوانووک کو 6-4 اور6-2 سے مات دی۔
دوسری جانب ملائیشیا اوپن کے سیکنڈ رائونڈ میں تھرڈ سیڈ نکولس الماگرو کو فرانس کے ایڈرین مینارینو نے 6-4 اور6-3 سے مات دے دی، دیگر ابتدائی میچز میں دیمیتری ترسنوف، مارکوس بغدیتس اور جوآئو سوسا نے کامیابی حاصل کرلی۔تھائی لینڈ میں جاری بنکاک مینز ٹینس میں نیدرلینڈز کے اگور سیجلنگ نے ہموطن روبن ہیس کو پچھاڑ کر تیسرے رائونڈ میں قدم رکھ دیا، فرسٹ رائونڈ میچز میں ازبک پلیئر ڈینس استومن نے جیونگ سوک ینگ اور چائنیزتائپے کے لو ین ہوشن نے روسی حریف ایوگینے ڈونسکوئے کو مات دے دی۔