داخلہ کمیٹی نے میٹرک کے فیل طلبا کو انٹر میں داخلے کی اجازت دیدی
32 ہائر اسکولوں اور35 کالجوں میں داخلے مکمل نہیں ہوسکے،ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نے براہ راست داخلوں کی اجازت دیدی
32 ہائر اسکولوں اور35 کالجوں میں داخلے مکمل نہیں ہوسکے،ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نے براہ راست داخلوں کی اجازت دیدی. فوٹو فائل
مرکزی داخلہ کمیٹی نے میٹرک کے 2 پرچوں میں فیل طلبہ وطالبات کو بھی فرسٹ ایئر میں داخلوں کی اجازت دے دی ایسے طلبا کو مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت داخلوں کے بعد سرکاری کالجوں اور ہائر سکینڈری اسکولوں میں خالی رہ جانے والی نشستوں پر داخلے دیے جائیں گے۔
ان طلبا کے داخلوں کی تصدیق اور انرولمنٹ کا اجرا میٹرک کا ضمنی امتحان پاس کرنے کے بعد ہی ہوگا،ڈائریکٹوریٹ آف کالجز سندھ نے ایسے سرکاری کالجوں اورہائر سیکنڈری اسکولوں کو فرسٹ ایئرمیں براہ راست داخلوں کی اجازت دی ہے جن میں مرکزی داخلہ کمیٹی کے داخلوں کے باوجود نشستیں خالی ہیں، کراچی کے32 ہائر سیکنڈری اسکولوں میں داخلے نہیں ہوئے یا چند ہی داخلے ہوپائے ہیں جس کے بعد 32 ہائرسیکنڈری اسکولوں اور 35 سرکاری کالجوں میں براہ راست داخلوں کی اجازت دی گئی ہے،متعلقہ کالجز کے پرنسپلز مطلوبہ میرٹ پورا کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کوداخلے دے سکتے ہیں۔
ان کالجوں میں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اورنگی ٹائون،ڈگری گرلز کالج ابراہیم حیدری، ڈگری گرلز کالج شاہ فیصل کالونی،ڈگری گرلز کالج لانڈھی،ڈگری گرلز کالج میٹروول، ڈگری گرلز کالج لیاقت آباد،انٹرگرلز کالج لیاری،ڈگری گرلز کالج بلدیہ ٹائون،دخترمشرق گرلز کالج جمشیدروڈ، شہید بینظیربھٹوگرلز کالج منظورکالونی،ڈگری گرلز کالج قصبہ کالونی، ڈگری گرلز کالج اورنگی ٹائون، ڈگری گرلز کالج سرجانی ٹائون، ڈگری گرلز کالج صفورہ گوٹھ، جان محمد بروہی گرلز کالج گلشن معمار،ڈگری گرلز کالج پاک کالونی، ڈگری گرلز کالج اورنگی، ڈگری گرلز کالج کورنگی،
ڈگری آرٹس اینڈ کامرس کالج ملیر، لیاقت ڈگری گرلزکالج ملیر، ڈگری گرلز کالج بفرزون،ڈگری بوائز کالج کنکرگڈاپ،ڈگری بوائزکالج سرجانی ٹائون،ڈگری بوائز کالج منگھوپیر،ڈگری بوائز کالج بلدیہ ٹائون، ڈگری بوائز کالج مراد میمن گوٹھ، ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج لیاری،شہید ذوالفقارعلی بھٹو بوائزکالج بہارکالونی،ڈگری بوائز کالج سائٹ،ڈگری بوائزکالج آصف آباد،حاجی عبداللہ ہارون کالج،قائد ملت کالج لیاقت آباد اورآرٹس اینڈکامرس کالج ملیرشامل ہیں۔