بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 10 برس ہوگئے

نوابزادہ نصر اللہ کی دسویں برسی کے موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا

نوابزادہ نصر اللہ کی دسویں برسی کے موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔ فوٹو : فائل

پاکستان جمہوری پارٹی کے سابق سربراہ، قومی کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین ، بابائے جمہوریت اور ممتاز بزرگ سیاستدان نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی دسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔


نوابزادہ نصر اللہ کی برسی کے موقع پر ان کے آبائی علاقے خان گڑھ میں نوابزادہ منصور علی خان اور نوابزادہ افتخار علی خان کی رہائشگاہوں سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے زیراہتمام سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں، مباحثوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں بابائے جمہوریت کی ملک و قوم، حقیقی جمہوریت کی بحالی، آئین کی بالادستی اور آمریت کے خاتمے کیلیے طویل و تاریخ ساز سیاسی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
Load Next Story