ماسٹر شیف کرکٹ امپائرنگ میں بھی نام کمانے لگیں

37 سالہ لیز میک کیب خاص طور پر کلیئر پولوسیک اور ایلوئس شیریڈین سے کافی متاثر ہیں۔

37 سالہ لیز میک کیب خاص طور پر کلیئر پولوسیک اور ایلوئس شیریڈین سے کافی متاثر ہیں۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کی ماسٹر شیف لیزا میک کیب اب کرکٹ امپائرنگ میں بھی نام کمانے لگیں۔


چار برس قبل لیزا میک کیب ایک کیفے میں پیسٹری شیف کی ذمہ داری انجام دیتی تھیں مگر ویک اینڈ پر کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہوتیں، جس کا شوق انھیں اپنی دادی کی وجہ سے ہوا، بعد میں انھوں نے مقامی میچز میں امپائرنگ شروع کی اور پھر کرکٹ وکٹوریہ کے امپائرنگ پینل کا حصہ بن گئیں۔ وہ کئی مقامی مقابلوں میں ذمہ داری انجام دے چکیں اور اب ویمنز بگ بیش میں بھی امپائرنگ کرنے والی ہیں۔

37 سالہ لیز میک کیب خاص طور پر کلیئر پولوسیک اور ایلوئس شیریڈین سے کافی متاثر ہیں جو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائرز میں امپائرنگ کریں گی۔
Load Next Story