حکومت ڈرون بند نہیں کراسکتی مہنگائی تو ختم کرے شجاعت پرویز الٰہی
ہمارا دور خوشحالی، اب خودکشیوں کا ہے، گزشتہ حکومت کچھ کرنا نہیں چاہتی تھی یہ کچھ کرنہیں سکتی
ظلم کا خاتمہ ضروری ہے، ظہورالٰہی کامشن آگے بڑھارہے ہیں، ظہوالٰہی کی برسی پراجتماع سے خطاب, فوٹو؛ فائل
پاکستان مسلم لیگ کے صدرسینیٹر چوہدری شجاعت حسین اورسینئر مرکزی رہنما وسابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ ظلم کاخاتمہ، مظلوم کی حمایت اورانسانیت کی خدمت چوہدری ظہورالٰہی شہید کا مشن تھا جسے ہم آگے بڑھارہے ہیں۔
حکومت امریکی ڈرون حملے توبند نہیں کرواسکتی لیکن عوام پرمہنگائی کے ڈرون حملے توبندکردے وہ چوہدری ظہورالٰہی شہید پاکستان کی برسی پرگجرات میں بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے چوہدری شجاعت نے کہا کہ ظلم کاخاتمہ ضروری ہے، ہم نے ملک کے اندریا باہر کسی بھی ظالم اور زیادتی یا ناانصافی کا ساتھ نہیں دیا۔
میں صرف اتنا کہوں گاپچھلی حکومت کچھ کرنا نہیں چاہتی تھی مگرموجودہ حکومت کچھ کرنہیں سکتی۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ظہورالٰہی گجرات کی شان تھے،ہمارا دور خوشحالی کا جبکہ آج خودکشیوں کا دور ہے۔