خاتون نے عاشق مزاج لڑکے کی دھلائی کردی، ویڈیو وائرل

تلنگانہ: بھارت میں ایک شادی شدہ خاتون کو تنگ کرنے والے عاشق مزاج لڑکے کو جوڑے نے درخت سے باندھ کر جوتے برسا دیئے۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ میں عاشق مزاج لڑکا ایک شادی شدہ خاتون کو تنگ کیا کرتا تھا جس پر اہلیہ نے اپنے شوہر سے شکایت کی۔ میاں بیوی کسی کام سے جارہے تھے کہ عاشق مزاج لڑکا اُن کے ہتھے چڑھ گیا۔

شوہر نے لڑکے کو پکڑ کر رسی کی مدد سے درخت کے ساتھ باندھ دیا اور بیوی کو اپنے جوگرز دے دیئے، خاتون نے عاشق مزاج لڑکی کی تواضع تھپڑوں اور مکوں سے ہی نہ کی بلکہ نوجوان پر جوتے برسادیئے۔

اس دوران نوجوان کا عاشقی سارا بھوت رفو چکر ہوگیا اور وہ خاتون سے رحم کی بھیک مانگنے لگا تاہم غصے میں بھپری خاتون نے ایک نہ سنی اور مسلسل جوتے سے نوجوان کی پٹائی کرتی رہی۔

خاتون کے شوہر نے ناکام عاشق کی درگت بننے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی، صارفین نے خواتین کو تنگ کرنے والے نوجوانوں کے لیے جوتوں کی ما ر کو بہترین سزا قرار دیا۔