پرستارمجھے رونے والےکردارمیں نہیں دیکھنا چاہتے بشریٰ انصاری

پورے کیرئیر میں80فیصد مزاحیہ کردار نبھائے، ذاتی طور پر سنجیدہ کردارپسندہیں

واحد خاتون کمپیئر ہوں جس نسے کمپیئرنگ میں بھی مزاح کا رنگ بھر کر پرستاروں کا بڑا حلقہ بنا رکھا۔ فوٹو: فائل

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر مجھے سنجیدہ کردار پسند ہیں مگر میرے پورے کیرئیر میں 80فیصد ڈرامے ایسے ہیں جس میں میرا کردارمزاحیہ تھا ۔

ایک انٹر ویو میں انھوں نے کہا کہ میرے پرستار اب مجھے رونے دھونے والے کردار وںمیں نہیں دیکھنا چاہتے ان کے نزدیک ہستی مسکراہتی بشریٰ انصاری ہی ہونی چاہیے ۔




انھوں نے مزید کہا کہ رب تعالیٰ کی خاص عنایت ہے کہ مجھے مزاحیہ کرداروں سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی اور اس کے ساتھ مجھے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ میں واحد خاتون کمپیئر ہوں جس نسے کمپیئرنگ میں بھی مزاح کا رنگ بھر کر پرستاروں کا بڑا حلقہ بنا رکھا ہے۔انھوں نے کہا کہ میرے نزدیک حقیقی فنکار وہی ہوتا ہے جسے جس طرح کا بھی کردار دیا جائے وہ خود کو اس میں ڈھال لے ۔
Load Next Story