این ای ڈی یونیورسٹی کا 3 ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
28 اکتوبرکو داخلہ ٹیسٹ کے بعدکمپیوٹیشنل فنانس،اپلائیڈ فزکس اور انڈسٹریل کیمسٹری میں داخلوں کا آغاز ہوگا
یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے درخواست دینے والے طلبا بھی نئے بیچلر پروگرامز میں داخلے کی درخواست دینے کے اہل ہونگے۔فوٹو: فائل
این ای ڈی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اجلاس کے دوران3 نئے بیچلرپروگراموں کی منظوری دے دی ہے۔
نئے پروگراموں کی فیسیں نجی جامعات کی فیسوں کے تقریباًمساوی مقررکردی گئی ہیں ، یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل میں 2 روز قبل منظور کیے گئے نئے بیچلر پروگرام کی فیس 42ہزاروپے فی سیمسٹرمقررکی گئی ہے، مذکورہ اقدام یونیورسٹی کودرپیش بدترین مالی مسائل کے بعد کیاگیا ہے جس کے بعد این ای ڈی یونیورسٹی کی انتظامیہ سرکاری جامعات میں سب سے زیادہ فیسیں وصول کرنے والی یونیورسٹی بن گئی ہے، یاد رہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرافضل الحق کی زیرصدارت منعقدہواجس میں 3 نئے پروگرامزکمپیوٹیشنل فنانس، اپلائیڈ فزکس اور انڈسٹریل کیمسٹری کے 4سالہ بیچلرپروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
یہ پروگرام 3 ماہ بعد نئے تعلیمی سیشن 2014ہی سے شروع کیے جائیں گے جس کے لیے ہفتہ 28اکتوبرکویونیورسٹی میں منعقدہونے والے داخلہ ٹیسٹ کے بعدداخلوں کاآغاز ہوگا، اکیڈمک کونسل کی منظوری کے تحت تینوں شعبوں میں داخلے رجحان ٹیسٹ کی بنیادپردیے جائیں گے اورہفتہ کومنعقدہونے والے داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کومذکورہ پروگرام کے لیے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ سے مستثنیٰ کیے جانے کافیصلہ بھی زیرغورہے ، اس معاملے پر حتمی فیصلہ چند روزمیں ہوگا ۔
اس بات کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے درخواست دینے والے طلبا بھی ان بیچلرپروگرامز میں داخلے کی درخواست دینے کے اہل ہوں گے ،این ای ڈی یونیورسٹی کے ایک افسرنے ''ایکسپریس''کوبتایا کہ انڈسٹریل کیمسٹری کے پروگرام میں داخلہ لینے والے طلبا کو پہلے سیمسٹرکی فیس 42120 روپے ادا کرنی ہوگی جس میں 14ہزارروپے داخلہ فیس ، 25ہزارروپے ٹیوشن فیس ،ایک ہزارروپے بنچ فیس اور 2120روپے اسٹوڈنٹ سہولت فیس شامل ہوگی ، کمپیوٹیشنل فنانس اوراپلائیڈ فزکس کے پہلے سیمسٹرکی فیس میں ایک ہزار روپے بینچ فیس شامل نہیں ہوگی۔
مزید براں پہلے سیمسٹرکے بعد باقی تمام سیمسٹرکی فیس 28ہزارروپے کے لگ بھگ ہوگی جوکسی بھی سرکاری یونیورسٹی کے مارننگ پروگرام کی فیس سب سے زیادہ ہے ،واضح رہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی اپنے معیار اورپیشہ ورانہ تعلیم کے مطابق انتہائی کم فیسیں وصول کرتی ہے، یونیورسٹی کو درپیش مالی بحران کے سبب انتظامیہ کوفیسوں میں مسلسل اضافہ کرنا پڑرہاہے جس کا بوجھ طلبا اوران کے والدین برداشت کریں گے ۔