بنگلہ دیشی فکسنگ کیس میں ملوث مشرف ٹیم سے باہر
دیگر 7 پلیئرز کی بھی30 رکنی اسکواڈ سے چھٹی، سلیکٹرز کے معاہدوں میں توسیع
مشرف حسین کو ڈسپلنری سماعت کے نتیجے تک معطل کیا جا چکا ہے۔ فوٹو: فائل
بنگلہ دیش نے آئندہ ماہ شیڈول نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے ابتدائی 30 رکنی اسکواڈ میں ہی اکھاڑ پچھاڑ کر ڈالی، فکسنگ کیس میں ملوث آف اسپنر مشرف حسین سمیت 8 پلیئرز کو ڈراپ کردیا گیا۔
مشرف حسین کو ڈسپلنری سماعت کے نتیجے تک معطل کیا جا چکا ہے۔ ابتدائی اسکواڈ میں سے شہریار نفیس، شہادت حسین، جنید صدیقی، امرالقیس، رقیب الحسن، ثقلین ساجب اور نظم الحسن مومن کی چھٹی کردی گئی، الامین حسین، انعام الحق، سوئیما سرکار،صابر رحمان، مختار علی اور نور حسین کو شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف سہ روزہ پریکٹس میچ کیلیے بھی 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔
دریں اثنا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سلیکٹرز حبیب البشر اور منہاج العابدین کی مدت میں ورلڈ کپ 2015 تک کی توسیع کردی، ان کا کنٹریکٹ رواں برس جون میں ختم ہونا تھا مگر پھر اسے ستمبر تک بڑھادیا گیا، اب ایک ساتھ 2برس کا مزید اضافہ کردیا گیا۔ اکرم خان کے مستعفی ہونے کی وجہ سے فی الحال سلیکشن پینل کا کوئی چیئرمین نہیں ہوگا، دونوں سابق کپتان حبیب اور منہاج براہ راست بی سی بی کرکٹ آپریشن کمیٹی کے چیئرمین کو رپورٹ کرینگے۔ منہاج کے حج پر جانے کی وجہ سے اکرم خان رضاکارنہ طور پر خدمات انجام دے سکتے ہیں، بی سی بی نے کرکٹ آپریشن منیجر صابر خان کا بھی دوبارہ تقرر کردیا ہے۔