کیپٹن ہمایوں جمیل اہم انتظامی عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں ترجمان پی آئی اے

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن ہمایوں جمیل ادارے میں سینئر افسر ہیں،ترجمان

کیپٹن ہمایوں جمیل اے ٹی پی ایل ہولڈر ہیں جس کا اجرا سول ایوی ایشن اتھارٹی کرتی ہے۔،ترجمان پی آئی اے ۔ فوٹو : فائل

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن ہمایوں جمیل ادارے میں سینئر افسر ہیں اوروہ اس سے قبل بھی اہم انتظامی عہدوں پرتعینات رہ چکے ہیں۔


جن میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا عہدہ بھی شامل ہے، ان کا 35 سال کا ایئر لائن کا تجربہ ہے وہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل تما م طیاروں پر کمانڈ کر چکے ہیں اور بوئنگ 777 کے سینئر پائلٹ ہیں ، وہ آپریشنل پائلٹ کی تما م شرائط پر پورا اترتے ہیں،کیپٹن ہمایوں جمیل اے ٹی پی ایل ہولڈر ہیں جس کا اجرا سول ایوی ایشن اتھارٹی کرتی ہے۔

اسے گریجویشن ڈگری کے مساوی قراردیاجاتا ہے،ان کو ان کے متعلقہ شعبہ کا ہی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرآپریشن تعینات کیا گیا ہے، ان کی تعیناتی پی آئی اے کے قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے،کیپٹن ہمایوں جمیل نے حج آپریشن کی نگرانی بھی کر رہے ہیں، ترجمان کے مطابق کیپٹن خالد حمزہ کی تعیناتی بھی ایئر لائن کے قوانین کے مطابق کی گئی ہے وہ بہترین ریکارڈکے حامل ہیں ۔
Load Next Story