قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج نیشنل اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا

پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں جنوبی کوریا سے شکست کے بعد ورلڈ کپ 2014 کیلیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی

ایشیا کپ میں ٹیم کی نمائندگی کرنے والے10 کھلاڑیوں کو مدعو نہیں کیا گیا۔فوٹو: فائل

انٹرنیشنل سپر سیریز اور ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعے سے نیشنل اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔


ایشیا کپ میں ٹیم کی نمائندگی کرنے والے10 کھلاڑیوں کو مدعو نہیں کیا گیا، پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں جنوبی کوریا سے شکست کے بعد ورلڈ کپ 2014 کیلیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی جس کے بعد سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ اور ہیڈ کوچ اختررسول مستعفی ہوگئے تھے۔ ٹریننگ کیمپ سے ڈراپ ہونے والے سینئر کھلاڑیوں میں شکیل عباسی، فرید احمد، محمد زبیر، وقاص شریف،سلمان اکبر، رضوان سینئر، وسیم احمد، عبدالحسیم خان و دیگر شامل ہیں۔ پی ایچ ایف نے جن کھلاڑیوں کو کیمپ کے لیے منتخب کیا ہے، ان میںعمران شاہ، عمران بٹ، خرم مجید، محمد عمران، محمد عتیق، عامر شہزاد، شفقت رسول، یاسر شبیر، محمد سلمان حسین، مظہر عباس، امین یوسف، محمد خالد، سید کاشف شاہ، محمد رضوان جونیئر، محمد توثیق، محمد فیصل قادر، محمد دلبر، علی شان، محمدعمیر، محمد عمر بھٹہ، زوہیب اشرف، محمد کاشف جاوید، عماد شکیل بٹ، محمد سلمان، محمد ارسلان قادر، احمد زبیر اور ایوب علی موجود ہیں۔
Load Next Story