کراچی ٹارگٹ کلنگ جاری سینئر وکیل سمیت4 ہلاک پروفیسر زخمی

ایڈووکیٹ نعمت رندھاواکوبورڈآفس پرنشانہ بنایاگیا،28سالہ بیٹازخمی،وکلاآج عدالتوں کابائیکاٹ کرینگے،متحدہ کا اظہار مذمت

اورنگی میں پولیس کاقومی رضاکارقتل،ملیروڈیفنس سے 2لاشیں ملیں۔ فوٹو: فائل

کراچی میں رینجرزاورپولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود ٹارگٹ کلنگ جاری ہے ۔

فائرنگ کے واقعات میں مسلم لیگ (ن) لائرفورم کے عہدیدارسینئرایڈووکیٹ نعمت علی رندھاواسمیت 4افرادہلاک جبکہ اسلامیہ کالج کے پروفیسراورخواتین سمیت 6زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آبادمیٹرک بورڈآفس پرموٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے سینئر ایڈووکیٹ 55 سالہ نعمت علی رندھاواجاں بحق جبکہ ان کابیٹا28سالہ توقیر احمد رندھاوا زخمی ہوگیا۔مقتول نارتھ ناظم آبادبلاکBصائمہ ولاز کے رہائشی اورمسلم لیگ(ن) لائرزفورم کے عہدیدارتھے،وہ کئی اہم مقدمات میں سرکاری وکیل بھی رہے ہیں۔

نعمت علی رندھاواایڈووکیٹ کی نماز جنازہ بعدنمازجمعہ نارتھ ناظم میں اداکی جائیگی،مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ،2بیٹے اورایک بیٹی شامل ہیں،ان کی بیٹی سعودیہ سے کراچی پہنچیںگی۔سندھ بار کونسل،کراچی بارایسوسی ایشن اورمسلم لیگ لائرزونگ نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وکلا برادری سے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے،کراچی بارکی جانب سے بھی ہڑتال کی کال کی تائیدکی گئی ہے۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے بھی سینئروکیل نعمت علی رندھاواکے جاں بحق اور صاحبزادے کے زخمی ہونے پرسخت مذمت کی ہے اورقاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔اورنگی ٹاؤن10نمبر زکریا مسجدکے قریب فائرنگ سے35سالہ حیدرعلی جاں بحق ہوگیا، مقتول مومن آباد کا رہائشی اورپولیس قومی رضاکارتھا۔




ملیرگونگا گوٹھ کی جھاڑیوں سے پلاسٹک میں لپٹی ہوئی30 سالہ نامعلوم شخص کی تشد زدہ لاش ملی جو5 دن پرانی بتائی جاتی ہے، مقتول کے جسم پرتشدد کے نشانات ہیں جبکہ اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ڈیفنس فیز 5 خیابان صبا ایونیو بنگلے سے55سالہ یوسف کی لاش ملی،مقتول یوسف نیوی کے ریٹائرڈچیف پیٹی آفیسرتھے جنھیں نامعلوم ملزمان نے سرپروزنی چیزکے وارکرکے قتل کیاجبکہ جسم پربھی تشددکے نشانات ہیں۔نیوایم جناح روڈپراسلامیہ کالج کے پروفیسر55سالہ غلام نبی وسان کی کارپرنامعلوم ملزم نے فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے،پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔گلستان جوہر میں نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی لگنے سے خاتون شاہین، چاکیواڑہ میں27سالہ حسینہ،میٹروول فرنٹئیر کالونی میں 60سالہ معین گل ،گزری میں کے ای ایس سی کے گریڈ اسٹیشن کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ جبار، فیڈرل بی ایریابلاک10میں سیکیورٹی گارڈلیاقت کی فائرنگ سے عمران نامی شخص زخمی ہوگیا۔
Load Next Story