سی ڈی ڈبلیو پی کراچی کیلیے 56 ارب کا یلو بی آر ٹی منصوبہ ایکنک کو ارسال

توانائی، تعلیم، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن، گورننس سے متعلق منصوبے پیش

توانائی کے 7 منصوبے پیش ہوئے، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی زیر صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس۔ فوٹو: فائل

BASRA/ERBIL:
سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کراچی کے شہریوں کو سفری سہولتیں دینے کے لیے 56 ارب روپے لاگت کا یلو بی آر ٹی منصوبہ حتمی منظوری کیلیے ایکنک کو بھجوا دیا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں توانائی، تعلیم، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن، گورننس سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے، اجلاس میں 10 ارب روپے لاگت کے7 منصوبے منظور جبکہ 132.5 ارب روپے کی لاگت کے 6 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے۔


سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کراچی کے شہریوں کو سفری سہولتیں دینے کے لیے یلو بی آر ٹی کے لیے 56 ارب روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا.

اجلاس میں خیبر پاس اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت36 ارب 70 کروڑ لاگت سے پشاور طورخم موٹروے منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔
Load Next Story