سائٹ ایسوسی ایشن نے ٹریڈ لائسنس فیس وصولی چیلنج کر دی

صنعتوں سے غیر قانونی وصولی کا نوٹس لیا جائے، ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ڈی ایم سی ویسٹ مذکورہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں، قانونی مشیر برائے پارلیمانی امور۔ فوٹو: فائل

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے سائٹ کی صنعتوں سے ٹریڈ لائسنس فیس وصولی کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی واضح ہدایات کے باوجود ڈسٹرکٹ میونسپل کمشنر ویسٹ کی جانب سے سائٹ کی صنعتوں سے ٹریڈ لائسنس کی مد میں غیر قانونی وصولی کا نوٹس لیا جائے اور صنعتکاروں سے ٹریڈ لائسنس کے نام پر وصول کی گئی پوری رقم واپس کرتے ہوئے وارنٹ اور تمام نوٹسز بھی واپس لینے کے احکام جاری کیے جائیں۔


سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے سندھ ہائیکورٹ میں ڈسٹرکٹ میونسپل کمشنر ویسٹ کراچی،سیکریٹری انڈسٹریز، سندھ حکومت، سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ،جوڈیشل مجسٹریٹ XXIV کراچی ویسٹ اور میئر کراچی کے خلاف آئینی پٹیشن دائر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کے ذریعے چیئرمین ڈی ایم سی ویسٹ کو یہ واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ جب تک پالیمانی امور اپنی رائے نہیں دیتے اس وقت تک اس قانون پر عمل درآمد نہ کیاجائے ۔
Load Next Story