جے ایس گلوبل کے تحت 3 روزہ انویسٹمنٹ کانفرنس 4 ستمبر سے امریکا میں ہوگی

پالیسی سطح پرشمولیت کومستحکم کرتے ہوئے وفددونوں اقوام کے مابین اقتصادی تعلقات کومضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے

پالیسی سطح پرشمولیت کومستحکم کرتے ہوئے وفددونوں اقوام کے مابین اقتصادی تعلقات کومضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ فوٹو: فائل

جے ایس گلوبل کیپیٹل لمیٹڈ کے تحت 3 روزہ پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس 2019، 4 ستمبرکو امریکا میں منعقدہوگی۔

تین روزہ پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس میں مختلف سیشنز میں غیرملکیوں کو براہ راست اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کیلیے معروف عالمی سرمایہ کاروں کے مابین پاکستان کی اقتصادی نمو اور کاروباری صلاحیت کو پیش کیا جائے گا۔


مزید برآں اپنی پالیسی سطح پر شمولیت کو مستحکم کرتے ہوئے وفد دونوں اقوام کے مابین اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلیے پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی، وفاقی مشیر بحری امورمحمود مولوی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی، اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں سمیت دیگر ماہرین شرکت کریں گے ۔
Load Next Story