کاروبار کیلیے پرائیویٹ کریڈٹ بیوروز کو ڈیٹا فراہم کرنا لازم قرار

اسٹیٹ بینک کے لائسنس یافتہ بیورو کمپنیوں کو ویلیو ایڈڈ سروسز فراہم کریں گے

نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا، 2 کمپنیوں کو پرائیویٹ کریڈٹ بیورو کے لائسنس جاری فوٹو: فائل

کاروباری اداروں کیلیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لائسنس یافتہ پرائیویٹ کریڈٹ بیوروز کو ڈیٹا کی فراہمی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


وفاقی حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلیے جاری اصلاحات کے تحت مالیاتی اداروں،ریٹیلرز، ٹیلی کام کمپنیوں ،یوٹیلٹی کمپنیوں سمیت دیگرکاروباری اداروں کیلیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لائسنس یافتہ پرائیویٹ کریڈٹ بیوروز کو ڈیٹا کی فراہمی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پرائیویٹ کریڈٹ بیوروز اس ڈیٹا کی بنیاد پر ملک میں ویلیو ایڈڈ سروسز فراہم کر سکیں گے جس کیلیے جلد باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 کمپنیوں میسز ڈیٹا چیک لمیٹڈ اور میسز ایکوئلٹیز انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کو پرائیویٹ کریڈٹ بیورو کے لائسنس جاری کردیے ہیں اور یہ 2 لائنسنس یافتہ کریڈٹ بیوروز اپنا بزنس شروع کرنے کیلیے لائسنس کی اہلیت کے معیار اور رولز اینڈ ریگولیشن کے تحت درکار فارملٹیز مکمل کرنے کے پراسیس میں ہیں۔
Load Next Story