بینک فراڈ کیس میں نامزد ملزم کو 5سال قید اور جرمانہ
بینک فراڈ کیس میں نامزد ملزم عامرخان کو جرم ثابت ہونے ہر5 سال قید اور84 لاکھ73 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
عامر خان کے خلاف2004 میں آئی آئی چندریگر روڈ پرواقعہ نجی بنک میں دوران کریڈٹ منیجر کے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے 84 لاکھ73 ہزار روپے خورد بردکئے۔ فوٹو: فائل
قومی احتساب کی خصوصی عدالت کے جج سعد قریشی نے بینک فراڈ کیس میں نامزد نجی بینک کے کریڈٹ منیجر عامرخان کو جرم ثابت ہونے ہر5 سال قید اور84 لاکھ73 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، جرمانے ادا نہ کرنے پر ملزم کو مزیدایک سال قید بھگتنا ہوگی۔
استغاثہ کے مطابق ملزم عامر خان کے خلاف2004 میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقعہ نجی بنک میں دوران کریڈٹ منیجر کے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے 84 لاکھ73 ہزار روپے خورد بردکرنے کا الزام تھا جس پر ملزم کے خلاف نیب میں ریفرنس نمبر 7/2007 درج کرکے تحقیقات کی گئی تھی،جمعہ کو عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا اور جرمانہ کی سزا سنائی ملزم ضمانت پر رہا تھا تاہم فیصلے کے بعد فاضل عدالت نے ضمانت منسوخ کردی اور عدالتی حکم پر ملزم کو جیل بھیج دیا۔