میوزک میں جدید ٹیکنالوجی نے گانے کوآسان بنادیا کنشا
باقاعدہ تربیت حاصل کئے بغیر سروں کی پہچان کرنا مشکل بات ہے، ایکسپریس سے گفتگو
باقاعدہ تربیت حاصل کئے بغیر سروں کی پہچان کرنا مشکل بات ہے، ایکسپریس سے گفتگو.۔ فوٹو: ایکسپریس
LONDON:
فیشن کی دنیا سے گلوکاری کی طرف آنیوالی گلوکارہ کنشا کا کہنا ہے کہ میوزک میں متعارف ہونیوالی جدید ٹیکنالوجی نے گانے کو آسان بنادیا ہے لیکن کلاسیکی موسیقی کے بغیر سروں کا رچائو آج بھی ممکن نہیں ہے۔ جب تک موسیقی کی باقاعدہ تربیت حاصل نہ کی جائے اس وقت سروں کی پہچان کرنا مشکل بات ہے۔
ان خیالات کااظہار گلوکارہ کنشا نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ میرے البم کے ایک گیت کا ویڈیو میوزک چینلز چارٹس کی ریٹنگ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیاہے اورمجھے امید ہے کہ میرا بھنگڑا ٹریک جلد ہی پہلی پوزیشن حاصل کرلے گا۔