ایس ایس پی کو از خود ڈکیتی کی تحقیقات کا عدالتی حکم
روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ سول جج کو رپورٹ دینے، ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے اور لوٹا ہوا سامان دلوانے کا حکم دیا ہے۔
ضمیر تنیو کے صاحبزادے احسن ضمیر تنیو نے درخواست دائرکی تھی ۔ فوٹو: فائل
انچارج سیشن جج حیدرآباد اعجاز علی خاصخیلی کی عدالت نے سیشن جج ضمیر تنیو کے گھر ڈکیتی کی ایس ایس پی حیدرآباد فداحیسن مستوئی کو ازخود انکوائری کرنے، روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ سول جج کو رپورٹ دینے، ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے اور لوٹا ہوا سامان دلوانے کا حکم دیا ہے۔
اس سلسلے میں ضمیر تنیو کے صاحبزادے احسن ضمیر تنیو نے درخواست دائرکی تھی کہ 23 ستمبر 2013 کو بھٹائی نگر تھانے کی حدود سٹیزن کالونی میں واقع ان کے گھر میں ڈکیتی ہوئی لیکن بھٹائی نگرتھانے کے ایس ایچ او علی نواز مری نے کیس دیر سے 24 ستمبر کو داخل کیا پولیس کیخلاف کارروائی کی جائے۔